ابنا: اپوزيشن کي مخالفت پر پرائيويٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ قائم کرنے کے بل کي منظوري مو?خر کردي گئي.
سينيٹ کا اجلاس آج شروع ہوا تو قائد ايوان نيئربخاري کي تحريک پر وقفہ سوالات کو معطل کرديا گيا. پٹروليم قيمتوں ميں ممکنہ اضافے کے معاملے پر اپوزيشن نے آواز بلند کي. سينيٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ پٹروليم قيمتوں ميں اضافے کا اعلان اوگرا نے کرنا ہوتا ہے، وفاقي وزيرپٹروليم نے کيسے کرديا، قبل ازوقت اعلان سے پٹروليم کا ناجائز ذخيرہ کرنے کا موقع دے دياگيا ہے. ، حکومت کي طرف سے پرائيويٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے قيام کا بل منظوري کے ليے پيش کيا گيا تو اپوزيشن ارکان نے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اسے جلد بازي ميں منظور نہ کيا جائے، مسلم ليگ ن کے ظفرعلي شاہ نے کہاکہ آزاد کشمير الگ ملک ہے، اس کا اپنا صدر اور وزير اعظم ہيں، انہيں پي پي آئي بي بورڈ ميں شامل نہ کيا جائے. اس پر نيئربخاري نے کہاکہ آزاد کشمير کو الگ ملک کہنا درست نہيں، پاکستان ميں وزارت امور کشمير قائم ہے جو اس کے امور ديکھتي ہے، وسيم سجاد نے بھي کہاکہ کشميري پاکستاني پاسپورٹ استعمال کرتے ہيں، انہيں الگ نہ کہا جائے.بعد ميں ايوان کا اجلاس منگل کي شام تک ملتوي کردياگيا. .........
/169